• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Mohammad Irfan Returns To The Domestic Cricket

اسپاٹ فکسنگ کیس میں چھ ماہ کی پابندی کے بعد دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی ہو گئی ہے۔

محمد عرفان قائد اعظم ٹرافی میں پاکستان واپڈا میں نمائندگی کر رہے ہیں۔  قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں واپڈا کی ٹیم لاہور بلیوز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔

فاسٹ بولر محمد عرفان کا کہنا ہے کہ آج کے دن کا شدت سے انتظار تھا ، ایسا لگ رہا ہے کہ چھ برس کے بعد کرکٹ میں واپسی ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کامیاب بولر بن کر قومی ٹیم میں واپسی کا ہدف ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ نئی گیند کے استعمال سے بولروں کو فائدہ ہو گا۔

تازہ ترین