• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کو جلد تفتیش مکمل کرکے مجرموں کو سزا دینی چاہئے ، نعیم الحق

Nab Should Immediately Investigate The Criminals And Punish Criminals Naeem Ul Haq

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف اور انکے بچوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جانے چاہئے تھے،نیب کو جلد تفتیش مکمل کرکے مجرموں کو سزا دینی چاہئے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف مقدمات کے لیے 6 ماہ بہت زیادہ ہیں، نیب جلد از جلد تحقیقات مکمل کرے جب کہ نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ شاہد خاقان ڈمی وزیراعظم ہیں اور انہیں اپنے ہی ایم این اے کا اعتماد حاصل نہیں جب کہ اہم فیصلے کرنے کے اختیارات نوازشریف کے پاس نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ اور وزیر خارجہ اِدھر اُدھر کے بیانات دے کراپنی مٹی پلید کررہے ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ نظام کواُلٹ پلٹ کرکے انتخابات کرائے جائیں لیکن مزید ایک سال حکومت نہیں چل سکتی کیونکہ حکومت کا دیوالیہ نکل چکا ہے۔

تازہ ترین