• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح ،یونس کی کمی ٹیم کوپوری کرنا ہوگی ،اسد شفیق

Misbah Younis Deficiency Team Will Take Up Asad Shafiq

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مدل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے تجربہ کار مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ سے پیدا ہونے والے خلا کو پرکرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ابوظبی میں میڈیا سے گفتگو میںاسد شفیق نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں سابق کپتان اور تجربہ کار بیٹسمینوں کی کمی محسوس ہوگی، البتہ اس کو پورا کرنا موجودہ ٹیم کے کھلاڑیوں کافرض ہے۔

ان کا کہناتھاکہ مصباح الحق اور یونس خان کی غیر موجودگی میں بیٹنگ آرڈر میں بھی تبدیلیاں ہورہی ہیں اور ٹیم مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف سے میٹنگ میں یہی موضوع سرفہرست ہے۔

اسد شفیق نے کہا کہ سابق مایہ ناز بیٹسمینوں کی صلاحیتوں سے بہت کچھ سیکھا، اب مزید ذمہ داری سے بیٹنگ میں اپنا کردار نبھانا ہوگا،مڈل آرڈر بیٹسمین نے اپنے بیٹنگ آرڈر کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اْن کو اب میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا ٹیم کے لڑکے فٹ ہیں، ان کنڈیشنز میں کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں جبکہ ہر کھلاڑی کی توجہ فٹنس پر ہے، ٹیم بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے معاملے میں بہت متوازن ہے جبکہ انہوں نے یاسر شاہ، محمد عامر اور محمد عباس کی خصوصی تعریف کی۔

اسد شفیق نے نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ میر حمزہ نوجوان بھی ہیں، ٹیلنٹڈ بھی ہیں اور امارات میں کھیلنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

سری لنکا کی ٹیم کے بارے میں جواب دیتے ہوئے اسد شفیق کا کہنا تھا کہ سری لنکا ان کنڈیشن میں اچھی حریف ثابت ہوتی ہے بالخصوص سری لنکن اسپنر رینگنا ہیرات بہت اچھے بولر ہیں، شائقین کو اچھا مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

تازہ ترین