• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرد ریفرنڈم: اسرائیل اور امریکاکی چال ہے، حزب اللہ

Kurdish Referendum Is A Us Israeli Plot Hezbollah

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ عراقی کردوں کا آزادی کے حق میں ریفرنڈم مشرق وسطیٰ کی تقسیم کی جانب پہلا قدم ہے۔

Hizbullah-Kurdistan-222

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ نے شمالی عراق میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے شمالی عراق میں آزاد ریاست کے حق میں ہونے والا استصواب رائے نہ صرف خطے کیلیے خطرناک ثابت ہوگا بلکہ یہ ایران اور ہمسایہ ممالک میں آباد کردوں کیلیے بھی خطرے کی علامت ہے۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ کردوں کی آزاد ریاست سے خطے کی تقسیم کے دروازے کھلیں گے اور اس تقسیم سے مشرق وسطیٰ اندرونی جنگ اور خلفشار کا شکار ہوجائے گا۔ یہ جنگ کتنی طویل ہوگی؟ اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا۔

حزب اللہ کے سربراہ نے کہا کہ کرد ریفرنڈم کے پس پشت اسرائیل اور امریکا ہیں جو خطے میں دراڑیں ڈالنا چاہتے ہیں۔ مذکورہ ریفرنڈم مشرق وسطیٰ کی تقسیم پر امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ کا عکاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کردستان کی عراق سے علیحدگی سے بیرونی قوتوں کو مداخلت کا موقعہ ملے گا۔

Hizbullah-Kurdistan-333

دوسری جانب امریکا اور اسرائیل نے حسن نصر اللہ کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کا کردستان کی علیحدگی کی تحریک میں کوئی ہاتھ نہیں۔ امریکا، ترکی، ایران اور شام سمیت متعدد ملکوں نے کردستان ریفرنڈم کی شدید مخالفت کی ہے جبکہ پاکستان نے بھی اس ریفرنڈم کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

تازہ ترین