• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیکھتے ہیں میاں صاحب کس صوبے کی جیل جاتے ہیں، زرداری

Lets See In Which Jail Nawaz Sharif Goes Zardari

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دیکھتے ہیں کہ میاں نواز شریف پنجاب، خیبر پختو نخوا، بلوچستان یا سندھ میں سے کس صوبے کی جیل میں جاتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی لڑائی نہیں مگر نواز شریف اسے بنانا چاہتے ہیں۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ میاں صاحب پر جب سے تھوڑی سے آنچ آئی ہے انہوں نے 10پیغامات بھجوائے ہیں، البتہ ان سے کوئی بات نہیں ہوئی۔

سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے لنچ کی مجھے پروا نہیں تھی، میں پائے نہیں کھاتا، نوازشریف کے ساتھ جب بھی کھانا کھایا اپنی دال روٹی لے کر گیا۔

تازہ ترین