• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو میکسیکو :46واں سالانہ ہاٹ ایئر بلون فیسٹیول

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں46ویں سالانہ انٹرنیشنل ہاٹ ایئر بلون فیسٹیول کی رونقیں جاری ہیں۔

آلبو کرک شہر میں منعقد ہونے والے اس ہاٹ ایئر بلون فیسٹیول کے دوران سینکڑوں رنگ برنگے غبارے آسمان پر دلکش نظارے بکھیرتے نظر آرہے ہیں۔

اس بیلون فیسٹیول میں جہاں درجنوں خوبصورت اور دلکش ڈیزائن کے غباروں نے آسمان کو سجادیا ہے وہیں دوسری جانب ہزاروں سیاحوں کی آمد نے بھی رونقیں بڑھادی ہیں۔

ہاٹ ایئر بیلون کے اس سب سے بڑے فیسٹیول کے دوران 500سے زائد گرم ہوا کے غبارے فضاء میں پرواز کریں گے جبکہ 9 روز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول کے دوران ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ یہ میلہ 15اکتوبر تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین