پاکستان کے دو پہلوان ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں داؤ پیچ کریں گے۔
ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ 13 سے 15 اکتوبر تک ہو گی جس میں پاکستان کے دو پہلوان محمد انعام اور عنایت اللہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ زاہد خان کو کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان ریسلنگ ٹیم کا تین رکنی دستہ ایونٹ میں شرکت کے لئے ترکی روانہ ہو گیا ہے۔
پہلوان پر امید ہیں کہ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم میڈل حاصل کرنے میں کامیاب ہو گی۔