| |
Home Page
ہفتہ 30 محرم الحرام 1439ھ 21 اکتوبر 2017ء
October 12, 2017 | 10:16 pm
مصر میں مذاکرات کے بعد حماس اور الفتح میں 10 سال بعد صلح

Hamas And Fatah Ends 10 Years Enmity Reconcile After Negotiations In Egypt

Hamas And Fatah Ends 10 Years Enmity Reconcile After Negotiations In Egypt

فلسطینی گروپ حماس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے حریف گروپ الفتح سے معاہدہ کر لیا ہے جس کے بعد ایک دہائی سے جاری تنازع ختم ہو جائے گا۔

Fateh-&-Hamas222

حماس کا کہنا ہے کہ معاہدے کی تفصیلات جاری کی جائیں گی تاہم الفتح نے اس پر کوئی بیان نہیں دیا۔مصر نے دونوں گروپوں کے درمیان قاہرہ میں مصالحتی مذاکرات کرانے میں کردار ادا کیا ہے۔

2007 میں فلسطینی گروپ حماس اور الفتح کے درمیان ہونے والی پر تشدد جھڑپوں کے بعد سے غزہ پر حماس اور مغربی کنارے پر الفتح کا کنٹرول قائم ہے۔حماس کے حمایت یافتہ معلوماتی سینٹر نے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی تفصیلات قاہرہ میں نیوز کانفرنس میں بتائی جائیں گی۔

بدھ کو حماس کے ترجمان سمی ابو ظہری نے بتایا تھا کہ قاہرہ میں ہونے والی بات چیت 'سنجیدہ ہے۔گذشتہ ماہ حماس غزہ پر حکمرانی کرنے والی کمیٹی کو تحلیل کرنے پر رضامند ہو گئی تھی جو فلسطینی صدر محمود عباس کا اہم مطالبہ تھا۔Fateh-&-Hamas333

محمود عباس کی حمایت یافتہ الفتح مغربی کنارے پر حکمرانی کرتی ہے۔فلسطینی وزیراعظم رامی حماداللہ نے حال ہی میں غزہ کا غیر معمولی دورہ کیا۔بعدازاں انھوں نے کہا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کا انتظامی اور سکیورٹی معاملات کا کنٹرول حاصل کرنا شروع کر رہی ہے۔

حماس اوربالخصوص اس کے عسکری دھڑے کو اسرائیل، امریکہ، یورپی اتحاد اور برطانیہ سمیت دیگر طاقتوں نے دہشت گرد گروپ قرار دے رکھا ہے۔