| |
Home Page
بدھ 27 محرم الحرام 1439ھ 18 اکتوبر 2017ء
October 13, 2017 | 10:46 am
خیبرپختونخوا ، فاٹا : کالج اساتذہ کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری

Khyber Pakhtunkhwa Fata The Protest Of The College Teachers Continued On The Fourth Day

Khyber Pakhtunkhwa Fata The Protest Of The College Teachers Continued On The Fourth Day

خیبرپختون خوا اور فاٹا کے تمام سرکاری کالجوں میں اساتذہ کا احتجاج چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے۔ کلاسوں کے بائیکاٹ سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے۔

پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی ایکشن کمیٹی نے احتجاج کی کال دے رکھی ہے، جس پر آج چوتھے روز بھی اساتذہ کلاسزکا بائیکاٹ کئے ہوئے ہیں۔

چیئرمین ایکشن کمیٹی جمشید خان کے مطابق اساتذہ حکومت سے مذاکرات کو تیار ہیں لیکن صوبائی حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہے۔

یادرہے کہ اساتذہ نےالیکشن اور امتحانی ڈیوٹیوں کےبائیکاٹ اور جلدبنی گالہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج کااعلان بھی کررکھا ہے۔

سرکاری کالجوں میں ہڑتال کی وجہ سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے۔ اساتذہ کے اہم مطالبات میں بورڈ آف گورنرز سسٹم کا خاتمہ، پروفیشنل الاؤنس اور اپ گریڈیشن کی منظوری شامل ہیں۔