• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی بھی ادارہ صحیح کام نہیں کررہا،وسیم اختر

No Institution Is Doing The Right Thing Waseem Akhtar

مئیرکراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ شہر میں صفائی مہم کے دوسری مرحلے میں پندرہ یوسیز کا انتخاب کیا گیا ہے ۔کوئی بھی ادارہ صحیح کام نہیں کررہا،بیڈ گورننس نے شہر کا برا حال کیا ہوا ہے۔ چھری مار کیا چیز ہے ہم نے بڑے بڑے دہشت گرد نمٹادیئے،سندھ حکومت اجازت دے تو سٹی وارڈن چھری مار کو پکڑنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

مئیر کراچی وسیم اختر نے نالہ اسٹاپ نیو کراچی سیکٹر 11کا دورہ کیا اور علاقے میں جاری صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اجازت دے تو سٹی وارڈن چھری مار کو پکڑنے میں مدد کرسکتے ہیں،سٹی وارڈن مسلح نہیں ہوتے لیکن انٹیلی جنس کا کام کرسکتے ہیں۔

میئرکراچی کا کہنا تھا کہ کراچی میں آٹھ سال سے پڑا کچرا بحریہ ٹاؤن کے ساتھ مل کر صاف کر رہے ہیں۔پہلے مرحلے میں پچاس ہزار ٹن کچرا صاف کیا ہے۔صفائی مہم میں تجاوزات کا خاتمہ بھی کیا ہے۔ صفائی کے دوسرے مرحلے میں پندرہ یوسیز کا انتخاب کیا ہے۔

وسیم اختر کا مزید کہناتھا کہ شہری کچرا سڑکوں پر نہ پھینکیں۔شہریوں کو کچرے کے بیگز بھی تقسیم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کے ساتھ شجر کاری مہم بھی شروع کر رہے ہیں، بحریہ ٹاؤن کراچی میں دس ارب روپے خرچ کرے گی۔

 

تازہ ترین