• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Vegetable Still Far From Reach Of Karachites

کراچی والوں کے لیے تو سبزی بھی پہنچ سے دور ہوگئی ہے، ٹماٹر سینچری سے اوپر ناٹ آؤٹ ہیں تو پیاز بھی خریداروں کو خوب رُلارہی ہے ۔

گھر ہو یا ہوٹل، سبزی پکائیں یا دال، ٹماٹر ، پیاز اور مرچ کے بغیر یہ سب پکوان ادھورے اور بے مزہ ہیں، کراچی کی ایمپریس مارکیٹ میں سبزیوں کےدام آسمان پر ہیں۔

ٹماٹر سینچری مکمل کرنے کے بعد 120 روپے کلو پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ 80 روپے کلو پیاز خریداروں کو آٹھ آٹھ آنسو رلارہی ہے۔

ہری مرچ 120 روپے کلو اور آلو 30 روپے کلو ہیں، شہری اپنے کھانوں کے ذائقے بہتر بنانے کے لیے مہنگے داموں سبزیاں خریدنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ ابھی ٹماٹر مہنگا ہے لیکن کچھ دن بعد نئی فصل آنے پر کوڑی کے دام ملے گا ۔

سبزی فروشوں کی جانب سے من مانے دام وصول کیے جارہے ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت منافع خوروں کو ان کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے سے روکنے کے اقدامات کرے۔

تازہ ترین