• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمبرلی میں جنوبی افریقا کا ریکارڈ، بنگلہ دیش کو 10وکٹوں سے شکست

South Africa Record Against Bangladesh Win By 10 Wickets

جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری 3 ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پروٹیز ٹیم نے بنگال ٹائیگرز کو 10وکٹ کے ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی۔ میچ پروٹیز شہر کمبرلی میں کھیلا گیا۔

پروٹیز ٹیم کو بنگال ٹائیگرز کی جانب سے 278رنز کا ہدف ملا جو انہوں نے 42.5اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 282رنز اسکور کرکے حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں پروٹیز اوپنرز نے بنگال بولرز کی ایک نہ چلنےدی اور دونوں اوپنرز کوئنٹن ڈی کاک اور ہاشم آملہ شاندار سنچریاں اسکور کرکے ناٹ آئوٹ رہے۔

ڈی کاک نے 21چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد کی 168رنز کی زبردست اننگز کھیلی جبکہ ان کے ساتھ کھیلنے والے ہاشم آملہ نے بھی 8 چوکوں کی مدد سے 110رنز بنائے ۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور ٹیم مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں پر 278رنز کا مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب رہی۔

بنگال ٹائیگرز کی جانب سے نمایاں اسکورر مشفیق ارحیم تھے جنہوں نے 110رنز 11چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے اسکور کیے تھے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ پارل میں 18 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جو دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین