• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موغادیشو میں خودکش ٹرک حملہ، ہلاکتیں 276ہوگئیں

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد276ہوگئی ہے، حکام کے مطابق ٹرک کے ذریعے ہونے والے خودکش حملے میں 300سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے ، تاحال کسی گروپ نے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔حملے میں کئی مسافر بسیں اور 100 سے زائد کاریں بھی تباہ ہوئی۔

عینی شاہدین کے مطابق ہلاک ہونے والے بیشتر افراد بسوں میں سوار تھے۔

صومالی وزیر اطلاعات عبدالرحمٰن یاریسو نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری الشباب نامی عسکری گروپ پر عائد کی ہے۔

somalia-killings02

وزیر اطلاعات کے مطابق ہلاک شدگان کی حتمی تعداد کا تعین ابھی نہیں کیا جا سکتا لیکن ہر ذریعے سے معلومات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔

شورش زدہ افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کیے گئے خودکش حملے میں بارود سے بھرا ہوا ٹرک استعمال کیا گیا۔ یہ حملہ شہر کے ایک مصروف چوک پر ہوا، جس کے گرد متعدد ہوٹل، ریستوران، دفاتر اور کاروباری عمارتیں قائم ہیں۔ حملے سے اس چوک کی کئی قریبی عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔ ان میں مشہور سفاری ہوٹل بھی شامل ہے۔گری ہوئی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا سلسلہ ہفتے کی شام سے جاری ہے۔

موغادیشو کے میئر نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ شہر میں ہونے والے سب سے بڑے خودکش حملے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ صاف کرنے کے لیے زیادہ بلڈوزر درکار ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے سے مزید انسانی لاشیں ہو سکتی ہیں۔

موغادیشو کے سکیورٹی اور طبی ذرائع نے تریپن افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

طبی حلقوں کا کہنا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق زیادہ تر ہلاک ہونے والے عام شہری ہیں۔ حملے کے بعد تباہی و بربادی کے علاوہ ایک بہت بڑے علاقے میں انسانی اجزاء اور خون بکھرا ہوا تھا۔ بارود سے بھرے ہوئے ٹرک سے کیا گیا خود کش حملہ اتنا شدید تھا کہ دور دور تک کی عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئے تھے۔

تازہ ترین