• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور یورپی یونین کی جانب سے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں

Russia And European Union Imposed New Bans On North Korea

شمالی کوریا کے جوہری میزائل پروگرام کے خلاف عالمی دباؤ بڑھانے کے لیے روس اور یورپی یونین نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

EU-Russia-222

لکسمبرگ میں یورپی یونین وزرائے خارجہ اجلاس میں شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں پر دستخط کیے گئے، پابندیوں کے تحت شمالی کوریا کو یورپی ممالک سے تیل کی ترسیل اور شمالی کوریا میں سرمایہ کاری پر پابندی ہوگی۔

EU-Russia333

روس کی جانب سے پابندیوں پر روسی صدر پیوٹن نے دستخط کیے، پابندیاں شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے خلاف عالمی دباؤ کا حصہ ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران شمالی کوریا نے کئی میزائل اور ایٹمی تجربات کیے۔

تازہ ترین