• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، وزیراعلیٰ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا

Lahore Cm Notice Shooting On The Wedding Ceremony

لاہور میں بااثر افراد نے دفعہ 144 ہوائی فائرنگ میں اڑا دی، گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سے مناواں لرز اٹھا۔ لوگوں نے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیں۔ لیکن پولیس کو کچھ سنائی نہ دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

لاہور کے علاقہ مناواں میں شادی کی ایک تقریب کے دوران بااثر افراد کی جانب سے جدید ترین اسلحے کا بے دھڑک استعمال کیا گیا۔ فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ لوگوں نے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیں۔کچھ سنائی نہ دیا ۔

پولیس کوکافی دیر تک گولیوں کی تڑ تڑاہٹ سنائی تو دی لیکن اس کے باوجود وہ موقع پر نہ پہنچی سکی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور انسپکٹر جنرل پولیس عارف نواز نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ نے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

اُدھر پولیس کا کہنا ہے کہ وہ شادی میں ہوائی فائرنگ کے واقعے پر کارروائی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین