• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال کے جنگل میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 39ہوگئی

پرتگال کے جنگلوں میں لگی خوفناک آگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد انتالیس ہوگئی، درجنوں مکانات جل کر تباہ ہوگئے ، جبکہ اسپین میں آگ لگنے کے واقعے میں 3 افراد مارے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال کے وسطی علاقوں کے جنگل میں مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے جسے بجھانے کے لیے 4 ہزار سے زائد فائر فائٹرز کوشش کر رہے ہیں، جبکہ پرتگالی وزیر اعظم نے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کئی علاقوں میں آگ رہائشی علاقوں تک پہنچ گئی اور متعدد مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق درجہ حرارت اوسط سے زیادہ ہونے اور رواں سال کے آغاز سے خشک سالی کے باعث جنگلات میں آگ لگی ہے۔

دوسری جانب اسپین کے علاقے گالیسیا میں بھی جنگلاتی آگ کی وجہ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ اسپین کے وزیرِ اعظم نے کہا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے۔ انہوں نے ہلاک افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین