• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کازبیر خان سے معافی کا دبنگ انداز

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھارتی انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے رشتے دار اور بگ باس 11میں شامل زبیر خان سے معافی مانگ لی۔

چند روز قبل بھارتی ٹی وی کے متنازع ترین شو بگ باس 11میں شامل زبیر خان نے سلمان خان کے خلاف ممبئی کے لوناوالا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مجھے انڈسٹری میں کام کرنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے اور باہر آنے پر مجھے اپنا پالتو کتا بنادیں گے۔ زبیر خان نے سلمان خان کے نازیبا رویے پر معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کیاتھا ۔

دبنگ خان کے مداحوں سمیت پورا بھارتی میڈیا زبیر خان  کے اس بیان پر سلمان خان کے ردعمل کا بے چینی سےانتظار کررہاتھا اور اب یہ انتظار ختم ہوا سلمان خان نے زبیر خان سے معافی مانگ لی لیکن دبنگ انداز میں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے شو کے دوران پورے میڈیا کے سامنے زبیر خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پچھلے ہفتے میں نے تمہیں کتا بولا تھا ، میں اس تبصرے کیلئے معافی مانگتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا میں کتوں سے معافی مانگتا ہوں۔

سلمان خان کا یہ دبنگ انداز زبیر خان کو مشتعل کرنے کیلئے کافی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ زبیر خان سلمان کو کیا جواب دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ زبیر خان نے بگ باس کے گھر میں رہنے والے دیگر افراد کے ساتھ لڑائی جھگڑاکرنے کے علاوہ نازیبا زبان بھی استعمال کی تھی جس پر سلمان خان نے انہیں خوب جھاڑ پلائی تھی۔

تازہ ترین