• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہر پائلٹس کاجہاز اُڑاتے ہوئے ایروبیٹک اسٹنٹس

امریکا میں بین الاقوامی ایئر شو کا انعقاد کیاگیا جس میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

امریکی ریاست ایڈاہو میں منعقد ہونے والے اس انٹرنیشنل ایئر شو میں امریکی ہوا بازوں سمیت دنیا بھر سے آئے ماہر پائلٹس نے حصہ لیا اور جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکے ۔

بوائس کے ایئر پورٹ پر ہونے والے اس بین الاقوامی ایئر شو کے دوران ماہر پائلٹس نے جہاز ،ہیلی کاپٹرز اور جیٹ طیاروں کو اُڑانے کاایسا شاندار مظاہرہ کیاجسے دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور خوب انجوائے کیا ۔

آسمان پر اُڑتے بل کھاتے جہازوں کو دیکھ کر بچے بھی بیحد لطف اندوز ہوئے۔

 

تازہ ترین