• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان سرحدی علاقے میں ایک اور ڈرون حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ

Us Drones Strike Again Near Pak Afghan Border

کرم ایجنسی کے قریب پاک افغان سرحدی علاقے میں ایک اور ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز بھی افغان سرحدی علاقے میں امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 20 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے جب کہ حملے میں 6 میزائل داغے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقے خرلاچی کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا جس میں ایک گھر پر میزائل داغے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ خرلاچی کے علاقے کچ خرم میں جاسوس طیارے سے 2 میزائل فائر کیے گئے جس کے بعد علاقے سے دھوئیں کے بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے ہیں جب کہ علاقے میں ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں بھی جاری ہیں۔

تازہ ترین