• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ اور شعیب منصور کی فلم ’ورنہ‘ کا ٹریلر جاری

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان 10 سال بعد معروف ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ’ورنہ ‘ میں کام کررہی ہیں،جس کا ٹریلر بھی لانچ کردیا گیا ہے ۔

کچھ دن قبل شعیب منصور کی فلم کا ٹیزر منظر عام پر آیا تو اس نے خوب دھوم مچائی ،آج فلم ’ورنہ ‘ کے ٹریلر کی لانچنگ تقریب کراچی کے مقامی سینما میں ہوئی ۔

جیو فلمز کی شاہکار فلم ’بول‘سے انڈسٹری میں ڈیبیو کرنےو الی اداکارہ ماہرہ خان 10سال بعد شعیب منصور کےساتھ ایک بار پھر کام کر رہی ہیں،فلم ’ورنہ‘اداکارہ ماہرہ خان کےلیے ایموشنل رائیڈ رہی۔

فلم ’ورنہ ‘سے مشہور بینڈ ’سمت‘کے لیڈ سنگر ہارون شاہد ڈیبیو کر رہے ہیں ،فلم کے ٹریلر میں تمام اداکاروں کی شاندار پرفارمنسز کی بلاشبہ داد دینی پڑے گی ۔

فلم بین شعیب منصور کی تحریرکردہ اور ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ ورنہ‘ کو دیکھنے کے لئے بے چین ہیں ،جس میں ایک سبق ،ایک پیغام ہے اور وہ کیا ہے ،یہ 11نومبر کو سنیما ہاوسز میں فلم دیکھ کر ہی معلوم ہوگا۔

تازہ ترین