• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہتھنی اپنے بچے کو گڑھے سے نکالتے ہوئے رونے لگی

بھارتی ریاست بہار میں ایک ہتھنی اپنے بچے کو بچانے کے لیے مسلسل 11 گھنٹوں تک مٹی کھودتی رہی۔ لیکن جب اپنی کوشش میں کامیاب نہ ہوسکی تو بالکل انسانوں کی طرح زور زور سے رونے لگی۔


رات کے وقت ایک ہتھنی اپنے چھوٹے سے بچے کے ساتھ چھاترا کے علاقے میں موجود جنگلات سے گزررہی تھی ، ہتھنی کا بچہ اندھیرا ہونے کے باعث راستے میں موجود گڑھے کو دیکھ نہ سکا اور پیر پھسلنے کی وجہ سےاس میں گرگیا۔

ہتھنی مٹی کھود کریہ مٹی اپنے بچے کے اوپر ڈال رہی تھی تاکہ گڑھا بھر جائے اوراس کا بچہ باہر آجائے، مسلسل  ہتھنی گڑھا کھودتی رہی لیکن اس کا بچہ باہر نہ آیا یہ دیکھ کر ہتھنی وہیں بیٹھ کر رونے لگی۔

رونے کی آواز سن کر جب گاؤں والے وہاں آئے تو ان سے ہتھنی کی حالت دیکھی نہ گئی ۔ انہوں نے بچے کو گڑھے سے نکال دیا۔

 

 

تازہ ترین