• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی سنگیت سوم نے تاج محل پر تبصرہ کیا تو زبردست تنقیدی جواب سامنے آئے، کسی نے پارلیمنٹ اور لال قلعہ کو تو کسی نے صدارتی محل کو بھی غلامی کی یادگار قرار دے کر گرانے کا مطالبہ کیا، ایسے میں بی جے پی کے سخت گیر رہنما اور یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لائن بدل لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ نے تاج محل کو ہندوستانی ثقافت پر دھبہ کہنے کے سنگیت سوم کے تبصرے کو مستر دکیا اور کہا کہ یہ ضروری نہیں کہ تاج محل کس نے اور کیوں تعمیر کرایا، اہم بات یہ ہے کہ اس میں بھارتی مزدوروں کا خون پسینہ بہایا، تاج محل ہندوستانی شاہکار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاحت کے اعتبار سے بھی تاج محل کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، میری حکومت اس کی بہتری اور ترقی کے لئے بہت سی اسکیموں پر عمل درآمد کررہی ہے، جن میں سیاحوں کو سہولتوں کی فراہمی اور تحفظ دینا شامل ہے۔

یوپی کے وزیراعلیٰ نے سنگیت سوم کےتبصرے کو ان کی ذاتی رائے قرار دیا اور کہا کہ ریاست ان خیالات کی حمایت نہیں کرتی، حکومت تاریخی ورثے کی تزئین و آرائش پر مسلسل کام کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ 26 اکتوبر کو آگرہ کا دورہ کریں گے اور وہ تاج محل بھی جائیں گے ۔

تازہ ترین