• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور بھارتی اداکاراجے دیوگن،ارشد وارثی ، تشار کپوراور شریاس تلپاڈی کی ہنسی اور قہقہوں سے بھرپور بالی ووڈ فلم گول مال کی سلور اسکرین پر واپسی میں صرف دو دن باقی ہیں ۔

2006میں بننے والی بالی ووڈ کی کامیڈی فلم 'گول مال کی چوتھی کڑی گول مال اگین ایک بار پھر باکس آفس پر تہلکہ مچائے گی اورفلمی پنڈتوں کی جانب سے امید کی جا رہی ہے کہ فلم اپنی ریلیز کے پہلے دن 20کروڑ تک کا بزنس کر سکتی ہے۔

روہٹ شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اجے دیوگن، ارشد وارثی، تشار کپور، کنال کیمو، شریاس تلپاڈی سمیت بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو اور شوخ وچنچل پرینیتی چوپڑا بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں جانی لیور، مکیش تیواری، سنجے مشرا، نیل نیتن مکیش شامل ہیں۔

واضح رہے روہت شیٹی اور سنگیتا آہر کی پروڈیوس کردہ بالی ووڈ کامیڈی ڈرامہ فلم 'گول مال اگین20'اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین