• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور :موبائل فون کی اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام

Mobile Phones Smuggling Foiled In Peshawar

پشاور پولیس نے موبائل فونز اسمگل کرنے کا منصوبہ ناکام بنادی، ایک ہزار سے زیادہ موبائل فون کسٹمز حکام کے حوالے کردیے گئے ۔

اس حوالے سے ایس ایچ او یونیورسٹی ٹاون پولیس احمد علی نے بتایا ہے کہ پولیس نے فیز تھری چوک میں ایک مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی، تو گاڑی سے ایک ہزار سے زیادہ موبائل فون سیٹ برآمد کئے گئے۔

پولیس کے مطابق گاڑی سے برآمد کئے گئے موبائل فونز کسٹمز حکام کے حوالے کردیئے گئے۔ تاہم پولیس نے کسی کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔

تازہ ترین