• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین خاتون کا پالتو گھوڑے کے ہمراہ ہوٹل میں قیام

کینیڈا کے شہر اونٹاریو کی رہائشی خاتون لنڈسے اپنے پالتو گھوڑے کو ساتھ لے کر ہوٹل میں قیام کے لیے پہنچ گئیں۔

اس موقع پر ہوٹل انتظامیہ نے خوش دلی سے لنڈسے اور ان کے گھوڑے کا استقبال کیا اور ان سے گھوڑے کے ہمراہ کمرے میں قیام کے لیے صرف 10 ڈالر اضافی وصول کیے۔

جب خاتون نے گھوڑے کے ہمراہ ہوٹل میں چیک ان کیا تو ایکھنے والے خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ اس کے بعد خاتون اور ان کے گھوڑے کو گراؤنڈ فلور پر واقع ایک کمرے تک پہنچا دیا گیا۔

لنڈسے کا کہنا ہے کہ دراصل انہوں نے یہ قدم اس لیے اٹھایا تاکہ دنیا جان سکے کہ گھوڑے صرف تندی و تیزی کی علامت نہیں، بلکہ یہ سکون کے ساتھ کسی ایک جگہ پر بھی رہ سکتے ہیں۔

 

تازہ ترین