• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری لینڈ کی عدالت نے بھی سفری پابندیوں کا حکم نامہ معطل کر دیا

Maryland Court Suspended Order Of Travel Restrictions

امریکی صدر کو ایک اور جھٹکا ریاست ہوائی کے بعد میری لینڈ کی عدالت نے بھی سفری پابندیوں کا حکم نامہ معطل کر دیا۔جج کا کہنا ہے کہ سفری پابندی امریکی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

ایک اور امریکی عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفری پابندیوں کا حکم نامہ معطل کر دیا۔ خبر ایجنسی ذرائع کے مطابق سفری پابندیاں رواں ہفتے سے لاگو ہونے والی تھی۔

میری لینڈ فیڈرل کورٹ کے جج نے سفری پابندی کا حکم نامہ معطل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اس سفری پابندی کا مقصد مسلمانوں کونشانہ بنانا ہے جو امریکی آئین کے خلاف ہے۔

عدالت کا مزید کہنا تھا کہ امیگریشن قوانین صدر کو سفری پابندیاں عائد کرنے کا اختیار نہیں دیتے۔

 

تازہ ترین