• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم 1922کل سینماگھروںمیں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

خوف اور دہشت سے بھرپو رفلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈکرائم ڈرامہ فلم 1922کافائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

زیک ہلڈچ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم معروف امریکی مصنف اسٹیفن کنگ کے ناول پر مبنی ہے جس کی کہانی ایک ایسے شخص کے گردگھوم رہی ہے جو مالی فوائد کیلئے اپنی بیوی کو قتل کردیتا ہے اور بعد ازاں اس کا اعتراف بھی کر لیتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں تھامس جین،نیل میک ڈونو،مولی پارکر،برائن جیمز،کیٹلین برنارڈ اور رون کرٹس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ایان برک اورکیون لیسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ خوفناک مناظر سے بھرپور یہ فلم کل 20 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین