• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں پیراگلائیڈنگ کی 18ویں سالانہ عالمی چیمپئن شپ کاآغاز

ترکی میں پیراگلائیڈنگ کی 18ویں سالانہ عالمی چیمپئن شپ کاآغاز ہوگیا ہے,ترک صوبے موغلا کے پہاڑی سلسلے پرمنعقد کیے جانے والے اس مقابلے میں 45مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 600سے زائدخطروں کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

ایئر گیمز فیسٹیول کے موقع پر منعقد ہونے والی6روزہ اس عالمی چیمپئن شپ کے دوران کھلاڑی پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے فضاء میں شاندار کرتب کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

ایونٹ کے دوران خواتین کے درمیان بھی مقابلے کا انعقاد کیا جارہا ہے جبکہ اس موقع پر مقامی افراد اور سیاحوں کی بھی بڑی تعداد یہاں پہنچی ہے۔واضح رہے کہ یہ مقابلے 22اکتوبر تک جاری رہینگے۔

تازہ ترین