• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی ہالی ووڈ فلم’12 اسٹرونگ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

جنگی مناظر کی عکاسی کرتی نئی ہالی ووڈ ایکشن ڈرامہ فلم12'اسٹرونگ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔

ہدایت کارنکولاس فجل سگ کی اس سنسی خیز فلم کی کہانی امریکا میں نائن الیون کے سانحے کے بعد ہونے والے واقعات کی منظر کشی کر رہی ہے جس میں امریکی افواج نے افغانستان میں پیش قدمی کی اور دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔

گھوڑوں پر سوار یہ اسپیشل امریکی فوجی غیر متوقع حالات کا سامنا کرتے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی مقصد کے لیےخطرناک آپریشنز بھی سر انجام دیتے ہیں۔

مولی اسمتھ اور ٹرینٹ لکنگ برگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ کے نامور اداکارکرس ہیمسورتھ اور مائیکل پینا سمیت مائیکل شینن،آسٹن اسٹوویل ،ٹریوینٹی روڈز، روب رِیگل، ولیم فچنراور ایلسا پٹاکی اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

امریکی رائٹرDoug Stanton کے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذیہ وار ڈرامہ ایکشن فلم آئندہ سال 19جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین