• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملہ، 12 افراد ہلاک

Drone Strike Near Pak Afghan Border Kills 12 Suspected Terrorists

پاک سرحد سے ملحقہ افغان علاقے میں خوش کرم میں امریکی ڈرون حملے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پاک افغان سرحد پر افغان علاقے خوش کرم میں امریکا نے ڈرون کی مدد سے 6 میزائل داغے،حملے میں 12 افراد کی ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ڈرون حملے میں شدت پسندوں کے 6 ٹھکانے بھی تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ پانچ روز میں پاک افغان سرحد پر 5 ڈرون حملے ہو چکے ہیں جس میں اب تک 47 افراد مارے جا چکے ہیں۔

جماعت الاحرار کے سربراہ اور سابق ٹی ٹی پی کمانڈر عمر خالد خراسانی کے بھی چند روز قبل افغان صوبے پکتیا میں ہونے والے ڈرون حملے میں ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔لیکن جماعت الاحرار یا کسی مصدقہ ذرائع نے تاحال عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

 

تازہ ترین