• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بازارِ حصص: ہنڈریڈ انڈیکس میں 529 پوائنٹس کا اضافہ

529 Points Increased In Hundred Index

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کا رجحان رہا، ہنڈریڈ انڈیکس 529 پوائنٹس اضافے سے 42ہزار سے سطح عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی دیکھی گئی، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سرمایہ کار سرگرم نظر آئے۔

کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس میں 529 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس 42 ہزار 87 کی سطح پر بند ہوا۔

حصص بازار میں 12 ارب 93 کرور روپے مالیت کے 26 کروڑ 10 لاکھ شیئرز کا لین دین کیا گیا۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہتر ریٹنگ اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے نجی شعبے کیلئے قرضوں کی حد میں ایک ارب ڈالر کے اضافہ کرنے پر حصص بازار میں سرمایہ کار اس خبر کو مثبت دیکھ رہے ہیں۔

تازہ ترین