• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی سی سی آئی کے خلاف پی سی بی کا کیس کمزور ہے،شہریار خان

The Pcb Case Is Weak Against The Bcci Shahyar Khan

پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کے خلاف پی سی بی کا کیس کمزور ہے، بورڈ کو ٹیبل ٹاک کرنی چاہیے ۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی سی بی کےسابق چیئرمین شہریارخان کا کہنا تھاکہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لئےپی سی بی کا کیس کافی کمزور ہے،بورڈ کو قانونی جنگ کے بجائے ٹیبل ٹاک کرنی چاہیے،دونوں بورڈز کے تعلقات خوشگوار ہوئے تو سیریز ہونے کے امکانات ہیں۔

پاک سری لنکا ٹی ٹوئنٹی میچ پر تبصرہ کرتے ہوئےشہریارخان کا کہنا تھاکہ سری لنکن ٹیم کی إٓمد کےلئے بہت محنت کی ہے ۔سینئر پلئیر کے نہ ہونے سے فرق نہیں پڑے گا،لوگ میچ انجوائے کریں گے ۔

واضح رہےکہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ کے درمیان سیریز کے لیے ایم او یو سائن ہوا تھا لیکن بھارت کی جانب سے سیریز سے انکار پر پاکستان نے بھارتی بورڈ کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین