• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردملکوں سے آبی پرندوں کی آمد، ساحلی علاقوں کی رونق میں اضافہ

Migration Of Birds In Badin

ضلع بدین سمیت زیریں سندھ کے ساحلی علاقوں میں سرد ممالک سےآبی پرندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ان پرندوں کی اٹھکیلیوں سے ساحلی علاقوں کی رونق میں اضافہ ہوگیا۔

زیریں سندھ کی سرزمین کے کئی رنگ ہیں اور انہی رنگوں میں فطری حسن اور نزاکت کے شاہکار آبی پرندوں کے جھلملاتے رنگ بھی شامل ہیں اور آجکل ضلع بدین سمیت زیریں سندھ کے ساحلی علاقے ان نایاب پرندوں کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں۔

ان آبی پرندوں میں پین، کونج ،راج ہنس، لاکھا جانی ،آڑی، ڈگوش اور دیگر اقسام کے پرندے بھی شامل ہیں تاہم محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائیوں کے باوجود ان پرندوں کا غیر قانونی شکار بھی جاری ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان آبی پرندوں کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔

تازہ ترین