• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی کاوشوں سے گاڈ فادر نااہل ہوا: جہانگیر ترین

Imran Khan Hard Work Led To God Father Disqualification Jahangir Tareen

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ عمران خان کی کاوشوں سے مافیا کا ڈان اور گاڈ فادر نااہل ہوا ہے، پی ٹی آئی نے نواز شریف کے خلاف کیس کےلیےسڑکوں اور عدالت میں محنت کی ۔

یہ بات انہوں نے لودھراں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جہانگیر ترین کا مزید کہناہے کہ ابھی تک نواز شریف کو سمجھ نہیں آرہی کہ ان کےساتھ ہوا کیا ہے، انہیں اس وقت سمجھ آئےگی جب عدالتی کارروائی اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آخر کار ایک انہونی چیز ہوئی نواز شریف نااہل ہوئے ور پھر وہ سڑکوں پر جاجا کر کہنےپر مجبور ہوئے کہ مجھےکیوں نکالا۔

جہانگیر ترین نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی جلد جنوبی پنجاب میں جلسے کرے گی، عمران خان 28اکتوبر کو میانوالی، 2نومبر کو احمد پور شرقیہ، 3نومبر کو کوٹ ادو اور 4نومبر کو خانیوال میں خطاب کریں گے۔

تازہ ترین