• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان نےکینسر کی مریضہ کی خواہش پوری کردی

بالی ووڈ سپراسٹارشاہ رخ خان نے ارونا نامی کینسر کی مریضہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے ان سے جلد ملنے کا وعدہ کیا ہے۔

بھارتی خاتون ارونا طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کی آخری خواہش ہے کہ ان کی ملاقات کنگ خان سے ہوجائے۔

شاہ رخ کو جب ارونا کے بچوں کے ذریعے ان کی خواہش کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے ٹوئٹر پر ارونا کو یہ ویڈیو پیغام بھیجا۔

ارونا اپنے مرض کے حوالے سے ٹوئٹر پر ایکٹو رہتی ہیں، اس کے علاوہ وہ شاعری بھی کرتی ہیں، جسے وہ اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں، ان کے فالوورز کی تعداد 10 ہزار کے قریب ہوچکی ہے۔

ارونا نے اپنی ٹوئیٹ میں کنگ خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا تھاکہ ’شاہ رخ خان کے پیار سے بڑھ کر کسی کا پیار نہیں، اگر میں شاہ رخ خان سے مل لوں گی تو بالکل ٹھیک ہوجاؤں گی‘۔

رواں سال مارچ میں ارونا کو کینسر سے لڑتے ہوئے 6 سال مکمل ہوئے،وہ اس وقت کینسر کے تیسرے اسٹیج سے گزر رہی ہیں۔ جب ان کی یہ ٹوئیٹ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’میں ڈاکٹرز، اپنی فیملی اور دوستوں کی بےحد شکر گزار ہوں اور شاہ رخ خان کا بھی شکریہ کیوں کہ وہ میری طاقت کی وجہ بنے اور یہ بات وہ جانتے بھی نہیں‘۔

ارونا کی مسکراتی ہوئی تصویر نے ٹوئٹر صارفین کا دل جیت لیا اور ان کا ساتھ دینے والوں نے ٹوئٹر پر اس امید کے ساتھ #SRKmeetsAruna کے ٹرینڈ کا آغاز کردیا کہ شاید یہ شاہ رخ خان کی نظر سے گزرے اور وہ اپنی سب سے بڑی مداح کی زندگی کی آخری خواہش پوری کرتے ہوئے ان سے ملاقات کرلیں۔

شاہ رخ نے ارونا کو پیغام میں کہا کہ’ میرا پورا خاندان، تمام دوستجو آپ کے بارے میں جانتا ہیں،ہم آپ صحت کے لئے دعا گو ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ’ آپ بہت بہادر اور مضبوط خاتون ہیں، آپ میں اس بیماری سے لڑنے کی بھر پور صلاحیت ہے جس کی وجہ سے آپ جلد صھت یاب ہو جائیں گی۔

میں آپ سے بس یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کہ آپ کے بچے آپ سے بہت پیار کرتے ہیں، وہ آپ کی صحت یابی کے لئے پر امید ہیں ،ان کی دعائیں ضرور رنگ لائیں گی۔

شاہ رخ نے ارونا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرنے کی خواہش کا ابھی اظہار کیا۔

 

تازہ ترین