• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 3 غیرملکی فوڈ پوائنٹس سیل کردیئے

Lahore Punjab Food Authority Sealed 3 Foreign Food Points

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے دو غیر ملکی فوڈ پوائنٹس اور ایک ریسٹورینٹ سیل کردیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نورالامین مینگل کی سربراہی میں ٹیم نے موٹروے پر سکھیکی ریسٹ ایریا میں 2 فوڈ پوائنٹس اور ایم ایم عالم روڈ پر واقع چینی ریسٹورینٹ پر چھاپہ مارا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق موٹر وے پر واقع دو فوڈ پوائنٹس پر زائد المیعاد اشیاء اور صفائی کے ناقص انتظامات دیکھے گئے جب کہ فوڈ پوائنٹس پر استعمال ہونے والا کوکنگ آئل بھی ناقص تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایم ایم عالم روڈ پر واقع معروف چینی ریسٹوینٹ میں باسی اور زائد المیعاد اشیاء خور و نوش پائی گئیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق فوڈ پوائنٹس اور ریسٹورینٹ کو 50،50 ہزار روپے جرمانہ کرتے ہوئے انہیں سیل کردیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین