• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری نوجوانوں کو مجاہد بننے سے نہیں روک سکتے،جنرل بپن

We Cant Stop Kashmiri Youth Being Mujahidindia

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی مظالم سے تنگ اور مایوس کشمیری نوجوانوں کو مجاہد بننے سے روکا نہیں جاسکتا ،وادی میں عسکریت پسندی نے کئی اتار چڑھائو دیکھے ،بنیاد پرستی کے پھیلائو کا ذمہ دار سوشل میڈیا ہے ۔

جموں میں بھارتی فوج کی ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں بپن راوت نے کہا کہ ہم لوگوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کے لئے کوشاں ہیں ، حکومتی حکمت عملی پر کام کررہے ہیں ،پاک بھارت مذاکرات کا فیصلہ سیاسی سطح کا معاملہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں حالات بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں اور وہاں جو کچھ بھی ہورہا ہے، اس سے جنگجوئوں اور ان کے معائونین کی مایوسی کا ہی خلاصہ ہوتا ہے ، وادی میں عسکریت پسندی نے اس سے قبل بھی کئی اتار چڑھائو دیکھے ہیں ، ہم نے کئی عسکریت پسندوں کو مارا ہے لیکن کئی نوجوان ان کی صفوں میں شامل ہونے کے لئے تیار رہتے ہیں۔

جنرل رائوت نے مزید کہا کہ بنیاد پرستی اس وقت ایک بین الاقوامی مسئلہ بن چکی ہے اور ہم اس کے خاتمہ کے لئے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، جموں کشمیر کی حکومت، پولیس اور سول انتظامیہ، غرضیکہ ہر کوئی بنیاد پرستی کے معاملہ پر فکر مند ہے ، اسے پھیلانے میں سوشل میڈیا کا اہم کردار ہے۔

تازہ ترین