• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کی سیکورٹی ٹیم آج نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرے گی

Iccs Security Team Visit National Stadium Today

کراچی میں پاکستان سپرلیگ کے میچ کرانے کی تیاریاں جاری ہیں، آئی سی سی کی سیکورٹی ٹیم حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آج نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرے گی ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سیکورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکاسن سیکورٹی انتظامات کا جائرہ لینے کے لئے کراچی پہنچ چکے ہیں، جو سیکورٹی صورت حال کا جائرہ لیں گے۔

ریگ ڈیکاسن نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کریں گے جہاں سیکورٹی ادارے انہیں انتظامات کے حوالے سے بریف کریں گے۔

ریگ ڈیکاسن انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کریں گے اور آئی سی سی کو جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبلچیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے 4 میچز کراچی میں کرانے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین