• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں معروف خاتون صحافی پر چاقو سے حملہ ، اسپتال منتقل

Famous Russian Journalist Stabbed With Knife Badly Injured And Hospitalized

روس میں ایک معروف خاتون صحافی چاقو کے حملے میں زخمی ہوگئیں،حملہ آور کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

Russia-Journalist-222

روسی میڈیا کےمطابق دارالحکومت ماسکو میں ایک چاقوسے مسلح شخص نےریڈیواسٹیشن میں گھس کر خاتون صحافی ٹاٹینا فیلگن ہور کے گلے پر چاقو سے وار کئے، ٹاٹیناکو طبی امدادکیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا ہے،جہاں ان کی حالت خطرےسےباہر بتائی جارہی ہے۔وہ مذکورہ ریڈیو اسٹیشن میں بطور ڈپٹی ایڈیٹر فرائض انجام دیتی ہیں۔

Russia-Journalist333

ریڈیواسٹیشن کےسکیورٹی گارڈزنےچاقوسےحملہ کرنے والے شخص کوپکڑکےحکام کے حوالے کردیاہے۔اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین