• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈفلم پراؤڈ میری کا نیا ٹریلر جاری

ایکشن اورتھرل سے بھرپور ہالی ووڈفلم پراؤڈ میری کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

بابک نجفی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی خاتون کے گرد گھو م رہی ہے جو جرائم پیشہ افراد کے گینگ میں کافی فعال کردار ادا کرتی ہے تاہم ایک نوجوان سے ملاقات اس کی زندگی مکمل طور پر تبدیل کردیتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں تاراجی پی ہینسن،نیل میک ڈونو،ڈینی گلوور،زینڈر بارکلے،مارگریت ایوری اور ایلکس زیواک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم اگلے برس12جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

 

تازہ ترین