• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتی اہلکار کا قتل، افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

The Assassination Of The Diplomatic Officer The Afghan Consul Ministers Office

افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے کے رکن کو قتل کرنے پر دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے افسوسناک واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان حکومت واقعے کی تحقیقات کرے اور پاکستان سفارت کاروں کی سیکیورٹی بڑھائے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق رانا نیئر جلال آباد میں پاکستانی سفارتی عملے میں اسسٹنٹ تھے،انہیں جلال آباد میں ان کی رہائش گاہ کے باہر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

واقعے کے حوالے سے دفتر خارجہ میں افغان ناظم الامور کو طلب کر کے سیکریٹری خارجہ نےشدید احتجاج کیا اور کہا کہ سفارتی عملے کے رکن کے قتل کی مذمت کرتے ہیں،افغان حکومت پاکستانی سفارتی عملے کی سیکیورٹی بڑھائے۔

رانا نیئر کے خاندانی ذرائع کے مطابق رانا نیئر اقبال کو جلال آباد کو ان کے گھر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔

صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے پاکستانی سفارتی عملے کے رکن کی مذمت کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف نے افغان حکومت سے مجرموں کو گرفتار کرنے اور افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے اور اس کے مشن کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

 

تازہ ترین