• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلاچوتھا توسیعی منصوبہ، فروری میں پیداوار شرو ع ہو جائے گی

Tarbela 4th Extension Project To Be Commissioned In February

تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کافروری 2018 میں پہلا یونٹ مکمل ہونے پربجلی کی پیداوار شرو ع ہو جائے گی ۔

منصوبے کا دوسرا یونٹ اپریل 2018ے آخرجبکہ تیسرا یونٹ مئی 2018 کے آخر میں بجلی کی پیداواردینے لگےگا۔

اگلے سال مئی میں تکمیل سے ایک ہزار  410میگاواٹ پن بجلی مہیاہوگی، چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے یہ بات تربیلا کے چوتھے توسیعی منصوبے کے دورے کے دوران بتائی۔

دورے میں انہوں نے منصوبے کے مختلف حصوں پرتعمیراتی کام کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فروری سے مئی تک منصوبے کی مرحلہ وار تکمیل کی بدولت قومی نظام کو ایک ہزار 410 میگاواٹ سستی پن بجلی مہیا ہوگی جس سے بجلی کی کمی دور کرنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین