• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی اجلاس آج ہوگا

Appex Committee Meeting Presided Over By Chief Minister Sindh Will Be Held Today

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا جس میں کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ سمیت انٹیلی جنس اداروں کے حکام اورصوبائی وزراء بھی شریک ہوں گے۔

چیف سیکریٹری سندھ اپیکس کمیٹی کو نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق آگاہ کریں گے اور فوجی عدالتوں میں بھیجے جانے والے مقدمات پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بریفننگ دیں گے۔

 

تازہ ترین