• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بکی کا رابطہ ،زمبابوین کپتان نے اینٹی کرپشن کو رپورٹ کردی

Match Fixer Approach Zimbabwe Captain Cremer

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان گریم کریمر سے میچ فکسر نے رابطہ کیا،تاہم زمبابوے کے قائد نے اس کی رپورٹ اینٹی کرپشن یونٹ کو کر دی ۔

واقعے کے بعد ایک ماہ میں یہ دوسرا واقعہ ہے جب میچ فکسرز نے دو کپتانوں سے رابطے کئےماس سے قبل یو اے ای میں فکسرز نے پاکستانی قائد سرفراز احمد سے سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران رابطہ کیا تھا،جسے منہ کی کھانا پڑی، سرفراز احمد نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہو ئے معاملہ اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش کر دیا ۔

ایسا ہی واقعہ زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں بھی پیش آیا،فکسر نے بلاوائیو ٹیسٹ سے پہلے زمبابوے کے کپتان گریم کریمر سے رابطہ کیا ،کریمر نے بھی فوری طور پر اینٹی کرپشن یونٹ کو معاملے کی رپورٹ کر دی ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھی زمبابوے میں تحقیقات کی تصدیق کی ہے۔

تازہ ترین