• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل خان اپیل کیس کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے

Sharjeel Khan Will Move High Court Against Appeal Case Decision

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافہ کرکٹر شرجیل خان اپیل کیس کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے سبب پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر شرجیل خان پر پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل نے ڈھائی برس کی معطلی کی سزا سمیت 5سال کی پابندی عائد کی تھی۔

اس فیصلے کے خلاف شرجیل خان نےلاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جس پر آزاد ایڈجیو ڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر کھوکھو نے سماعت کرتے ہوئے پی سی بی اینٹی کرپشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

اب ا س کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد شرجیل خان کے وکیل شیغان اعجاز نے اس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہےجبکہ شیغان اعجاز کے مطابق پی سی بی نے دوران سماعت اپنے اینٹی کرپشن کوڈ میں ترمیم کی۔

تازہ ترین