• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کی ڈرائیو تھرو وِنڈو سے کھانے کی چوری

مزیدار کھانا کھانے کی شوقین فربہ خاتون نے ڈرائیو تھرو وِنڈو پھلانگ کر کھانے پر ہاتھ صاف کر دیا۔

مفت کھانے اور دعوت کے شوقین تو بہت سے لوگ ہوتے ہیں لیکن یہ امریکی خاتون بن بلائی مہمان بن کر ریسٹورنٹ میں آدھمکی۔

امریکی ریاست میری لینڈ کی رہائشی یہ خاتون میک ڈونلڈ ز کے مزیدار کھانے کی اس قدر شوقین ہیں کہ ڈرائیور تھرو وِنڈو بمشکل پھلانگ کر ریسٹورنٹ میں داخل ہوئیں جہاں کوئی ورکر موجود نہ تھا۔

موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے فربہ خاتون نے اپنی پسند کا کھانا اٹھایا اورپھر وِنڈو پھلانگتے ہوئے وہاں سے رفو چکر ہو گئی۔

تازہ ترین