• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان میں سیلاب نے تباہی مچادی، 16افرادہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے ،منہ زور ریلا کئی گاڑیاں بھی اپنے ساتھ بہا لے گیا۔

یونانی دارالحکومت ایتھنز کے قریبی علاقوں میں سیلاب سے 500کے قریب مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں۔ امدادی کارکن سیلاب میں بہنے والوں کو تلاش کر رہے ہیں ۔

سیلاب کو کئی دہائیوں کی تباہ کن آفت قرار دیا جارہا ہے اور قومی سطح پر سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین