• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیز سیریز، آسٹر یلیا نےابتدائی 2 میچز کے لیےٹیم کا اعلان کردیا

Ashes Series Australia Announced For The Second Match

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین 5ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیز سیریز عنقریب شروع ہونے والی ہے، میزبان آسٹر یلیا نے سیریز کے ابتدائی 2 ٹیسٹ میچز کے لیے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

کرکٹ کے روائیتی حریف آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 23 نومبر سے برسبین میں کھیلا جا رہا ہے جبکہ دو سرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ 2 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کے 13 رکنی اسکواڈ کی قیادت اسٹیو اسمتھ کریں گے جبکہ وکٹ کیپر ٹیم پین کی 7 برس کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلوی ٹیم میں بیٹسمین میٹ رینشاہ کی جگہ بیٹسمین کیمرون بین کرافٹ کو شامل کیا گیا ہے جو ڈبیو کریں گے جبکہ فاسٹ باولر میچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔

تازہ ترین