• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ: الشباب کے خلاف امریکی ڈرون حملوں میں تیزی

Somalia Us Drone Strikes Against Al Shabab

افریقی ملک صومالیہ میں امریکی فوج نے اپنے عسکری آپریشنز میں اضافہ کر دیا ہے۔

اس تناظر میں القاعدہ سے وابستہ جہادی گروپ الشباب اور دوسرے جہادیوں کے ٹھکانوں پر ڈرون حملوں میں شدت آئی ہے۔

لندن میں قائم بیورو آف انویسٹیگیٹو جرنلزم کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک جہادیوں پر مجموعی طور پر 28ڈرون حملے کیے جا چکے ہیں،ان میں سے صرف 15حملے پہلی ستمبر کے بعد کیے گئے ہیں۔

الشباب پر آخری مرتبہ 2ڈرون حملے رواں ماہ 3نومبر کو کیے گئے تھے،2016ء میں امریکی فوج کی جانب سے 15ڈرون حملے الشباب کے جہادیوں پر کیے گئے تھے۔

 

تازہ ترین