• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ مقرر

Sanjay Lila Bhansali Get Death Threats From Extremist

راجپوتوں کے ایک رہنما نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی بولی وڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا سر کاٹ کر لائے گا اسے5کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔

فلم ’پدماوتی‘ شوٹنگ کے آغازسے ہی مختلف تنازعات کا شکار رہی جس میں سب سے بڑا مسئلہ راجپوت برادری کی جانب سے فلم میں راجکماری رانی پدماوتی کی کہانی کو غلط انداز میں بیان کرنے اور حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کا الزام ہے جس کے بعد فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم کے بعض سین از خود کاٹ دیے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیوں کہ انتہاپسند ہندوؤں کی دھمکیوں کے بعد اب راجپوت کے ایک رہنما کی جانب سے ہدایت کار کے سر کی قیمت مقرر کردی گئی ہے۔

ایک اعلان میں رہنما کا کہنا تھا کہ جو بھی سنجے لیلا بھنسالی کا سر کاٹ کر لائے گا اسے 5 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔

دوسری جانب راجپوتوں کی جماعت شری راجپوت کرنی سینا نے دھمکی دی تھیکہ اگرفلم ریلیزکی گئی تو ہم دپیکا پاڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے۔

واضح رہے کہ فلم میں دپیکا پاڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین